افغانستان کی لڑکیاں حیدرآباد کی تہذیب سے متاثر

   

حیدرآباد جیسا کھانے کا مزہ کہیں اور نہیں
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : افغانستان کی مندوبین نے جو پہلی مرتبہ حیدرآباد کے دورہ پر آئی ہیں ۔ حیدرآباد کے عوام اور حیدرآباد کی تہذیب سے کافی متاثر ہوئی ہیں ۔ کابل سے تعلق رکھنے والی سمیرا حیدری نے جو احمد آباد کے ایک کالج کی طالبہ ہیں نے کہا کہ حیدراباد میں کھانے کا جو مزہ آیا وہ زندگی میں کبھی نہیں آیا ۔ ایک اور افغان لڑکی گل نسا نے کہا کہ انہوں نے حیدرآبادی بریانی کھائی ۔ ہندوستان میں ایسا کھانا انہوں نے کہیں نہیں کھایا ۔ حیدرآباد میں چٹخارے والی تمام غذائیں ایک ہی مقام پر مل جاتی ہیں ۔۔