افغانستان کے انسانی امداد فراہم کررہا ہے ایران

,

   

کابل۔صوبہ کندز میں مسجد پر حملہ جس میں 100سے زائد افرادکے ہلاک ہونے اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کے پیش نظر چہارشنبہ کے روز ایران نے افغانستان کے لئے انسانی امداد فراہم کی ہے۔

خاما پریس کی خبر ہے کہ شمالی کندزصوبہ میں انسانی امداد کے ساتھ ایران کا ایک ہوائی جہاز اترا ہے اور صوبہ کے خان آباد بندرگاہ میں حالیہ دھماکے کے متاثرین میں اس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے۔

انسانی امداد میں کھانے کی چیزیں‘ ادوایات اور دیگر صحت کے میٹریل شامل ہیں۔ پچھلے ہفتہ افغانستان کے شمالی کندز صوبہ میں سعید آباد مسجد میں کے جان لیوا دھماکہ پیش آیاتھا جس وقت مقامی لوگ جمعہ کی نمازادا کرنے کے لئے اکٹھا ہوئے تھے۔

دعوۃ اسلامی خراساں جو ائی ایس ائی ایس کے نام سے بھی جانی جاتی ہے نے مذکورہ شیعہ مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے بموجب کابل انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر 26اگست کے روز پیش ائے خطرناک خود کش حملے کے بعد اس میں 170شہری اور13امریکی دستے کے جوانوں کی ہلاکت پیش ائی تھی‘ مذکورہ گروپس جان لیوا حملے انجام دے رہا ہے۔