تہران:ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل، جس میں تمام نسلی گروپ شریک ہوں، وہاں امن و استحکام کے قیام کیلئے ضروری ہے۔یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے نیوزی لینڈ کی اپنی ہم منصب نانایا ماہوتا کے ساتھ ایک ویبینار کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔دونوں فریقوں نے دو طرفہ اور علاقائی تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ایران میں کورونا کے مسلسل خطرات اور ویکسین کی تیاری کے حوالے سے اس میدان میں مشترکہ سائنسی تعاون کو تعلقات کی موثر صلاحیتوں میں سے ایک قرار دیا۔ ایران اس وقت 45 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی اور انہیں خدمات پیش کر رہا ہے، عالمی برادری کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ جیسے دوست ممالک سے بھی اس سلسلے میں مدد کا مطالبہ ہے۔