افغان فوج کی جوابی کارروائی ،14 جنگجو ہلاک

   

کابل : افغانستان کے غزنی صوبے میں شدت پسند تنظیم طالبان کے حفاظتی دستوں کی چوکی پر حملہ کرنے کے بعد فوج کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں 14 طالبانی ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ فوج کی 203 ویں ٹھنڈر کور نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ طالبان نے کل دیر رات غزنی شہر۔ مکر اور اندھیر اضلاع میں حفاظتی چوکیوں پر سلسلہ وار حملوں کا منصوبہ بنایا تھا لیکن افغانستان کی فضائیہ اور سکیورٹی دستوں کی جانب سے کیے گئے مضبوط ردعمل میں کئی طالبانی مارے گئے ۔203ویں ٹھنڈر کور نے ایک الگ بیان میں کہا کہ مشرقی صوبے خوست کے صبری ضلع میں 12 اور طالبانی مارے گئے اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ۔ فوج کے مطابق طالبان نے کل رات ضلع کے گُرگری علاقے میں حفاظتی چوکیوں پر حملہ کیا تھا اور جھڑپوں میں کوئی حفاظتی اہلاک زخمی نہیں ہوا۔ طالبان نے واقعات پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ اس کے علاوہ سکیورٹی ذرائع نے اسپوتنک کو بتایا کہ طالبان نے شمالی صوبے قندوز میں امام صاحب ضلع کے پل خشتی علاقے میں ایک سیکورٹی چوکی پر حملہ کیا جس میں چھ فوجی اور دو پولیس افسران کی موت اور آٹھ دیگر سکیورٹی افسر زخمی ہوگئے۔