اقبال پور فرقہ وارانہ تصادم:کلکتہ ہائی کورٹ نے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی

   

کلکتہ : کلکتہ ہائی کورٹ نے آج مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اور کلکتہ پولیس کمشنر کو شہر کے اقبال پور علاقے میں دو طبقے کے درمیان حالیہ جھڑپوں کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ خطے میں مرکزی فورسیس کی تعیناتی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ریاستی حکومت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالات پرامن ہیں۔کلکتہ شہر کے جنوبی علاقے میں 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی شب دو طبقات کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سات پولس اہلکار اور دو افراد زخمی ہوئے ۔