اقتدار میں آنے پر سی اے اے سے متعلق مقدمے واپس ہونگے :اکھلیش

   

لکھنؤ: سماج واد ی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہیکہ شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف ہوئے احتجاج کے دوران درج مقدموں کو اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو انہیں ان کی حکومت واپس لے لے گی۔ایس پی سربراہ نے آج اعلان کیا کہ اترپردیش میں 2022میں پارٹی کی حکومت بننے پر شہریت (ترمیمی)قانون و این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر درج مقدمے واپس لئے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسمبلی انتخابات میں چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کے بھی اشارے دئیے ۔انہوں نے کہاکہ چھوٹی پارٹیوں کے لئے اپس نے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ اگلے سال اسمبلی انتخاب کے بعد ایس پی کی ہی حکومت بنے گی۔قابل ذکر ہے کہ آج شاعر منوررانا کی بیٹی سمیہ رانا نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کیا۔ لکھنؤ کے گھنٹہ گھر پر سی اے اے و این آر سی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں سمیہ نے کافی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔اس ضمن میں ان پر بھی مقدمہ درج ہے ۔