اقلیتی اداروں میں داخلوں کیلئے درخواست کیآخری تاریخ میں15/فروری تک توسیع

   

پداپلی۔07/فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ پانچویں جماعت تا انٹر سال اوّل میں داخلوں، 6، 7، 8ویں جماعتوں کی مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود محمد معراج محمود نے آج اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ اقلیتی اقامتی اداروں میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 15/فروری تک توسیع کی گئی ہے۔ اس موقع سے اقلیتی طلباء استفادہ کریں۔ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس/کالجوں میں داخلے کیلئے ویب سائیٹ www.tmreis.telangana.gov.in پر بذریعہ آن لائن درخواستیں داخل کریں. درخواست کے ادخال کے دوران پاسپورٹ سائز کی تصویر، آدھار کارڈ، پیدائش کا سرٹیفکیٹ یا اسٹڈی سرٹیفکیٹ، خاندانی آمدنی کا سرٹیفکیٹ، ذات کا سرٹیفکیٹ (اگر ضرورت ہو)، سیل نمبر، رہائش کی تصدیق کا سرٹیفکیٹ منسلک کریں۔ اقلیتی اداروں میں داخلوں سے متعلقہ دیگر تفصیلات کے لیے ضلعی عہدیدار برائے اقلیتی بہبود، ضلع ریجنل کوآرڈینیٹر، اسکولوں یا کالجوں کے پرنسپلوں سے رابطہ کریں۔ پداپلی گرلز اسکول 7331170848، پداپلی گرلز کالج 9603313883، راماگنڈم بوائز اسکول 7331170845، راماگنڈم بوائز کالج- 9948978628, منتھنی گرلز اسکول 7995057944، منتھنی گرلز کالج 8096286629 فون نمبروں پر رابطہ کریں۔

ای وی ایم مشینوں سے متعلق شعور بیداری پروگرام
نظام آباد :7 ؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ای وی ایم مشین کے بارے میں شعور بیداری کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کرتے ہوئے اسمبلی حلقہ کے لئے ای وی ایم مختص کرتے ہوئے ضلع مستقر پر واقع گودام ، متعلقہ اسمبلی حلقوں کو مختص کردہ بیالٹ یونٹ ، کنٹرول یونٹ ، وی وی پیاڈ کو منتقل کیا گیا ۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو ، اڈیشنل کلکٹر یادی ریڈی کی نگرانی میں مسلمہ سیاسی پارٹی کے نمائندوں کی موجودگی میں اس کے بارے میں شعور بیدار کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ای وی ایم مشین ، وی وی پیاڈ کے بارے میں موجودہ تجسس کو برخواست کرنے کیلئے اس عمل کو انجام دیا جائیگا کہے کر ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے بتایا ۔