روزنامہ سیاست کی رپورٹ کا اثر، اسکیمات پر عمل آوری میں مدد ملے گی
حیدرآباد 28 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت کے فوری بعد محکمہ فینانس کی جانب سے اقلیتی اداروں کو بجٹ کی اجرائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ محکمہ فینانس نے آج کئی اقلیتی اداروں کو مالیاتی سال 2023-24 ء کے پہلے سہ ماہی کا بجٹ جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دیگر اداروں کو بھی کل تک بجٹ کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ واضح رہے کہ روزنامہ سیاست نے اقلیتی اداروں کو بجٹ کی عدم اجرائی کے سبب درپیش مسائل اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت کے بارے میں جمعرات 27 جون کو رپورٹ شائع کی تھی۔ رپورٹ کی اشاعت کے فوری بعد چیف منسٹر کے دفتر نے محکمہ فینانس کے عہدیداروں کو اقلیتوں میں پائی جانے والی بے چینی اور روزنامہ سیاست میں شائع شدہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بجٹ کی اجرائی کا مشورہ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی دوپہر سے اقلیتی اداروں کے پی ڈی اکاؤنٹ میں بجٹ کی اجرائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ کئی اداروں کے عہدیداروں نے بجٹ کے موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ چیف منسٹر کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ پہلے سہ ماہی کا بجٹ تاحال جاری نہیں کیا گیا جس کے نتیجہ میں اقلیتی محکمہ جات کی اسکیمات پر عمل آوری میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ محکمہ فینانس نے پہلے سہ ماہی کے تحت اقلیتی بہبود کو 190 کروڑ 82 لاکھ 23 ہزار روپئے مختص کئے تھے۔ مذکورہ بجٹ میں اسکیمات کے علاوہ اقلیتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات کا بجٹ شامل ہے۔ تلنگانہ حج کمیٹی، اردو اکیڈیمی اور اقلیتی فینانس کارپوریشن کو بجٹ کی اجرائی سے اسکیمات کے آغاز میں مدد ملے گی۔ حج کمیٹی بجٹ کی کمی کے باعث عملاً بحران کا شکار ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حج کمیٹی کے آؤٹ سورسنگ ملازمین 3 ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں۔ اردو اکیڈیمی اور اقامتی اسکول سوسائٹی کی جانب سے جو قرض حاصل کیا گیا اُس کی ادائیگی کیلئے متعلقہ ادارے دباؤ بنارہے ہیں۔ اردو اکیڈیمی کو کئی برسوں سے ایک کروڑ روپئے کی ادائیگی باقی ہے جو حج انتظامات کے سلسلہ میں بطور قرض حاصل کئے گئے تھے۔ اقامتی اسکول سوسائٹی سے 60 لاکھ روپئے حاصل کئے گئے۔ بجٹ کی اجرائی پر محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں نے اطمینان کی سانس لی ہے۔ محکمہ فینانس نے پہلے سہ ماہی میں ٹریننگ اینڈ ایمپلائمنٹ برائے اقلیتی امیدوار اسکیم کیلئے ایک کروڑ دو لاکھ روپئے مختص کئے ہیں۔ بینک سے مربوط سبسیڈی اسکیم کیلئے 25.50 کروڑ مختص کئے گئے۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن کی اسکیمات کیلئے 25 کروڑ مختص کئے گئے۔ سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف میناریٹیز کیلئے 50 لاکھ کی منظوری دی گئی۔ میناریٹیز اسٹڈی سرکل، دائرۃ المعارف،