اقلیتی اقامتی اسکول دوباک کا ایڈیشنل کلکٹر نے معائنہ کیا

   

دوباک ۔ ضلع ایڈیشنل کلکٹر محمد مزمل خان نے آج اقلیتی اقامتی اسکول دوباک کا اچانک معائنہ کیا ۔ اس موقع پر کچن روم کا معائنہ کیا ۔ طلباء سے براہ راست پوچھا کہ کھانا کیسا ہے ۔ طلباء کے جواب سے اکتفا کرتے ہوئے خوشی و مسرت کا اظیہار کیا ۔ طلباء کے ساتھ مل کر دوپہر کا کھانا کھایا ۔ انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ طلباء کو حکومت کی جانب سے تجویز کردہ مینو کے مطابق مناسب غذا فراہم کریں ۔ اساتذہ کو مشورہ دیا کہ اسکول میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اضافی تعلیم ( اسپیشل کلاسیس ) بھی لیں ۔ اساتدہ کو اس موقع پر کئی تجاویز دیں ۔ طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کریں ۔ طلباء کو سخت مطالعہ کرنا چاہئے اور اعلی مقاصد حاصل کرنے چاہئے ۔ اس موقع پر ضلع DMWO گوپال راؤ دوباک میونسپل کمشنر گنیش اقلیتی اقامتی اسکول پرنسپل ویملا ریڈی وارڈن محمد حمید موجود تھے ۔