اقلیتی اقامتی اسکول میں طلبہ کے داخلے کیلئے اولیاء و طلباء سے ملاقات

   

بودھن ۔ کوٹگیر کے اقامتی اسکول برایء ( اقلیتی طلبہ ) پرنسپل بشیرالدین کے مطابق اسکول ہذا کا ایک وفد موضع جلاپلی اور بودھن کے اقلیتی علاقوں کا دورہ کیا اور اولیاء طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ZOOM آن لائین کے ذریعہ جاری تعلیم سے واقف کروایا ۔ علاوہ ازیں ان کے اسکول میں پنجم ، ششم اور ہفتم میں موجود خالی نشستوں برائے تعلیمی سال 2020-21 سے اولیاء طلبہ کو واقف کروایا ۔ ان جماعتوں کے علاوہ انٹرمیڈیٹ ایم پی اور بائی پی سی انٹرمیڈیٹ میں موجود مخلوعہ نشستوں پر اہل طلبہ کو داخلہ حاصل کرنے رہنمائی کی ۔ اس وفد میں محمد جاوید عبدالعزیز احمد و دیگر موجود تھے ۔ گوٹگیر اسکول اور کالج میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ اسکول اکیڈیمک انچارج محمد جاوید سے سیل نمبر 8096117156 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

محترمہ ناگا لکشمی تحصیلدار اوٹکور کی حیثیت سے مقرر
اوٹکور ۔ محترمہ ناگا لکشمی بحیثیت تحصیلدار اوٹکور کے تعیناتی عمل میں آئی ۔ وہ نارائن پیٹ کے منڈل سریکل میں خدمات انجام دے رہی تھی ۔ تبادلہ کرتے ہوئے اوٹکور منڈل تحصیلدار کے حیثیت سے تقرر کیا گیا وہ اپنی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر رجوع بکار ہوچکی ہیں ۔