اقلیتی اقامتی اسکول و کالج پٹن چیرو میں داخلے

   

20 اکٹوبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ، استفادہ کرنے طلبہ سے انچارج پرنسپل شیخ سبحان کی اپیل
سنگاریڈی:انچارج پرنسپل اقلیتی اقامتی بوائز ہائی اسکول وجونیر کالج پٹن چیرو شیخ سبحان کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ اقلیتی اقامتی بوائز ہائی اسکول اور بوائز جونیر کالج پٹن چیرو میں جماعت پنجم و ششم اور انٹر میڈیٹ سال اول بی پی سی اور ایم پی سی میں آن لائن داخلے جاری ہیں ۔داخلوں کی آخری تاریخ 20 ؍اکٹوبر مقر ر ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ جماعت پنجم اورجماعت ششم میں چند اقلیتی طلباء کیلئے نشستیں مخلوعہ ہیں اُسی طرح امسال انٹرمیڈیٹ سال اول بی پی سی اور ایم پی سی گروپس میں اقلیتی طلباء کیلئے چند نشستیں مخلوعہ ہیں ۔ پانچویں اور چھٹویں جماعت میں داخلے کے خواہش مند طلباء اقلیتی اقا متی بوائز ہائی اسکول پٹن چیرو میں داخلے حاصل کر سکتے ہیں۔ انٹر میڈ یٹ سال اول بی پی سی اور ایم پی سی گروپس میں داخلے کے خواہش مند مسلم اقلیتی طلباء داخلے حاصل کرنے میں عجلت کریں۔انہوں نے کہا کہ امسال اقلیتی اقامتی بوائز ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے طلباء کیلئے آئی آئی ٹی (IIT) ‘ ایمسٹ (EAMCET) اور جی (JEE) کے علاوہ دیگر مسابقتی امتحانات کی تیاری کا بھی نظم کیا جا رہا ہے۔ پر نسپل نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتی اقامتی بوائز ہائی اسکول و بوائز جونیر کالج پٹن چیرو میں معیار ی تعلیم کی فراہمی کے علاوہ مفت قیام و طعام اور مفت درسی کتا بوں کی تقسیم عمل میں لا تے ہوئے زوم ایپ (zoomapp) آن لائن کلاسیس کے ذریعہ درس و تدریس کا نظم کیا گیا ہے ۔انہوں نے اضلاع میدک ‘ سنگاریڈی ‘ رنگاریڈی اور حیدرآباد کے اولیائے طلباء سے اپیل کی کہ وہ فوری اس زرین موقع سے استفادہ کر تے ہوئے اپنے بچوں کے داخلوں کو یقینی بنائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل فون نمبر9849265330 یا 9966545451 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے ۔