اقلیتی بجٹ کی چوتھی قسط کی اجرائی کے احکامات جاری: ہریش راؤ

   

نظامیہ یونانی ہاسپٹل کی عمارت کا تحفظ کیا جائے، شادی مبارک اسکیم کی درخواستیں زیر التواء رہنے کا اعتراف
حیدرآباد۔ 8 فروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ اقلیتی بجٹ کی چوتھی قسط جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ نظامیہ یونانی جنرل ہاسپٹل و کالج کی تاریخی عمارت کا تحفظ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جائیں گے۔ عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ شادی مبارک اسکیم کی درخواستیں زیر التواء ہونے کا اعتراف کیا۔ ہریش راؤ نے اسکالرشپس کی اجرائی اور ٹمریز اسکولس کی ذاتی عمارتوں کی تعمیرات کے لئے فنڈس جاری کرنے کا تیقن دیا۔ بجٹ مباحث پر مختلف جماعتوں کے ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات اور پیش کی گئی تجاویز کا جواب دیتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے معاملے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود نظامیہ جنرل ہاسپٹل و کالج کا دورہ کرچکے ہیں۔ تاریخی عمارت کا تحفظ کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ مجلس کے قائد مقننہ اکبر الدین اویسی سے خواہش کرتے ہیں کہ اس عمارت کی مرمت اور دیگر امور کیلئے فنڈس کی نشاندہی کیلئے نمائندگی کریں حکومت اس پر ہمدردانہ غور کرے گی۔ ہریش راؤ نے اعتراف کیا کہ شادی مبارک اسکیم کی درخواستیں زیر التواء ہیں ان کی عاجلانہ یکسوئی کے لئے حکومت نے بجٹ میں 150 کروڑ روپے کا اضافہ کیا ہے۔ پہلے اس اسکیم کے لئے بجٹ میں 300 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ اب اس اسکیم کے لئے بجٹ میں 450 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔پرانے شہر میں نوٹری جائیدادوں کو باقاعدہ بنانے کیلئے مسئلہ کو وہ چیف منسٹر کے سی آر سے رجوع کریں گے۔ چیف منسٹر کے سی آر سب سے پہلے عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ مگر مسئلہ ہائیکورٹ سے رجوع ہوا ہے۔ حکومت نے ہائیکورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔ ہائیکورٹ سے فیصلہ ہونے کے بعد حکومت عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کے اقدامات کرے گی۔ پی آر سی کے بقایاجات جاری کئے جارہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کو ایک ڈی اے جاری کیا گیا ہے۔ ماباقی دو ڈی اے کے بقایاجات کی اجرائی کے لئے بجٹ میں منظوری دی گئی ہے۔ پی آر سی نئی کمیٹی تشکیل دینا یہ پالیسی ساز معاملہ ہے جس کو وہ چیف منسٹر کے سی آر سے رجوع کریں گے۔ ن