اقلیتی بہبود کے پانچ اداروں کو 15 کروڑ کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔29 ۔ اپریل(سیاست نیوز) حکومت نے محکمہ اقلیتی بہبود کے پانچ اداروں کیلئے 15 کروڑ 4 لاکھ 93 ہزار روپئے کی منظوری دی ہے ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم نے آج جی او آر ٹی 55 جاری کرتے ہوئے رقم کی اجرائی کے لئے انتظامی منظوری دی ہے ۔ مذکورہ رقم سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مینارٹیز ، دائرۃ المعارف ، حج کمیٹی ، وقف بورڈ اور میناریٹیز اسٹڈی سرکل کو جاری کی جائے گی ۔ وقف بورڈ کو ائمہ اور مؤذنین کے اعزازیہ کے لئے 13 کروڑ 79 لاکھ روپئے مختص کئے گئے جبکہ باقی چار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں کی اجرائی کیلئے یہ رقم خرچ کی جائے گی ۔