اقوام متحدہ :ایک اہم اقدام کے طور پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمعہ کے روز ایک ’’اہم‘‘ قرار داد منظور کی گئی ہے۔ کثیر لسانی سے متعلق ایک قرارداد میں پہلی بار اردو زبان کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جملہ 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ قرار داد اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کی ذمہ داری کو واضح کرتی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں میں کثیر لسانی کو یکساں بنیادوں پر شامل کرے۔ یہ اقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی ہے۔ اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں کثیر لسانی قرارداد میں سرکاری زبانوں کے علاوہ پرتگالی، ہندی، کسوہلی، فارسی، بنگلہ اور اردو جیسی غیر سرکاری زبانوں میں سیکریٹری جنرل کے حالیہ اہم مواصلات اور پیغامات کو اجاگر کرنے کیلئے محکمہ عالمی مواصلات کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ جو کثیر لسانی کو فروغ دینے کیلئے اہم رول ادا کرتا ہے۔یہ محکمے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ انہیں تمام چھ سرکاری زبانوں کے ساتھ غیر سرکاری زبانوں کو فروغ دے۔
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترمورتی نے جنرل اسمبلی ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پہلی بار قرارداد میں ہندی زبان کا ذکر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد اقوام متحدہ کے عالمی مواصلات کے محکمے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اہم مواصلات اور پیغامات کو سرکاری اور غیر سرکاری زبانوں بشمول اردو اور ہندی زبان میں پھیلانا جاری رکھے۔ قرارداد میں پہلی بار بنگلہ اور اردو کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ہم ان تمام اضافے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ میں کثیر لسانی کو حقیقی معنوں میں قبول کیا جائے اور ہندوستان اس مقصد کو حاصل کرنے میں اقوام متحدہ کی حمایت کرے گا۔