اقوام متحدہ سعودی پٹرولیم حملہ آوروںکی شناخت سے قاصر

   

اقوام متحدہ۔17ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ یہ تعین نہیں کر سکتا کہ سعودی عرب کے پٹرولیم کمپنیوں میں ہوئے ڈرون حملوں کیلئے کون ذمہ دار ہے ۔ ڈوجارک نے کہا کہ ہمارے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ ہم اس حادثہ کیلئے ذمہ دارافراد کی شناخت کرسکیں۔ قابل غور ہے کہ گذشتہ ہفتہ سعودی عرب کی دو پٹرولیم کمپنیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملہ کی ذمہ داری اگرچہ یمن کے حوثی باغیوں نے لی تھی، لیکن امریکی حکام نے اس کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کی بات کہی تھی۔ ایران نے امریکہ کے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔