اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط کے سنگین خطرہ سے خبردار کیا

   

بیروت۔ 13 مئی (یو این آئی) اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ وارننگ جاری کی گئی ہے کہ غزہ کی پٹی میں پانچ لاکھ افراد شدید فاقہ کشی کی زد میں ہیں اور ستمبر کے آخر تک قحط پڑنے کا سنگین خطرہ موجود ہے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر خوراک کی نگرانی کرنے والے ادارے انٹگریٹیڈ فوڈ سیکورٹی ف فیس کلاسیفیکشن (آئی پی سی) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں غذائی حالات اکتوبر 2023 کے بعد سے شدید خراب ہوچکے ہیں اور 2.1 ملین افراد، جو تقریباً پورا غزہ ہے ، انتہائی شدید غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔4 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد ایسے ہیں جو شدید سطح کی بھوک کا شکار ہیں۔