اقوام متحدہ کہاں ہے، لبنان کا استفسار

   

بیروت : لبنان کے وزیر اعظم نجیب میکاتی نے کہا ہے کہ ملک میں پیجر دھماکوں کی دوسری لہر ختم ہو گئی ہے؟۔نجیب میکاتی نے زخمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے وزارتِ صحت کا دورہ کیا۔ یہاں جاری کردہ بیان میں انہوں نے سوال کیا ہے کہ لبنان میں درپیش حالات کے مقابل اقوام متحدہ کہاں ہے؟۔انہوں نے لبنانیوں کو، حملے کی دوسری لہر ختم ہو نے کی، یقین دہانی کروائی اور کہا ہے کہ دواخانوںمیں کوئی نیا زخمی نہیں لایا گیا۔واضح رہے کہ لبنان میں 17 اور 18 ستمبر کو دو سائبر حملوں میں32 افراد ہلاک اور 3 ہزار 250 سے زائد کے زخمی ہو گئے ہیں۔ 17 ستمبر کے سائبر حملے میں حزب اللہ اراکین کے زیر استعمال پیجر بیک وقت پھٹ گئے تھے۔ دھماکوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور تقریباً 3 ہزار زخمی ہو گئے تھے۔کل دوبارہ اس سے مشابہہ دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ا ور 450 زخمی ہو گئے ہیں۔لبنانی حکام نے اسرائیل کو دھماکوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے تاہم اسرائیل کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان 8 اکتوبر سے جھڑپیں جاری ہیں اور حالیہ دنوں میں تناو میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔