الجوف میں اتحادی حملے ،حوثیوںکی پسپائی

   

صنعا : یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے الجوف صوبے میں السعراء کے پہاڑوں کے مغرب میں باغی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔زمینی ذرائع کے مطابق حملوں کے نتیجے میں حوثیوں کی 3 عسکری گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور ان میں سوار افراد مارے گئے۔مذکورہ ذرائع نے باور کرایا ہے کہ یمنی فوج نے الجوف صوبے کے صدر مقام الحزم شہر کا “گھیراؤ” کر رکھا ہے۔ اس دوران محاذوں پر حوثیوں کے ساتھ لڑائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ادھر مارب صوبے میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج نے جن کو قبائلی جنگجوؤں کی معاونت حاصل تھی ، صوبے کے مختلف علاقوں کی جانب حوثی ملیشیا کی پیش قدمی کو روک دیا۔