یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ جناب الحاج سید بصیر صاحب ولد جناب سیدغوث صاحب مرحوم ساکن علی آباد‘ حیدرآباد کا بعمر 77سال 2فبروری بروز اتوار صبح کے اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔
نماز جنازہ بعد نماز عصر اتوار کے روز ہی مسجد الماس‘ علی آباد میں ادا کی گئی جبکہ تدفین مسجد یاسین‘ سید علی چبوترہ سے متصل قبرستان میں عمل میں ائی۔
پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4فرزندان سید عبدالباری عرف شکیل‘ سید عبدالمنان عرف عقیل‘ سید عبدالقادرعرف جمیل‘ سید عبدالغوث عرف زبیر اور ایک دخترشامل ہیں۔
تفصیلات کے لئے فون نمبر9030815835یا 9885676270پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔