الحاق کے دستاویزسال1947سے لے کر اب تک

,

   

نئی دہلی۔الحاق کے ضوابط(ائی او اے) مہاراجہ ہری سنگھ کا ایک قانونی دستاویز ہے‘ یہ اس وقت سلطنت جموں کشمیر کے حکمراں تھے جب 16اکٹوبر1947کو انہوں نے انڈین یونین میں انضمان کا اعلان کیاتھا۔

مذکورہ ائی اواے نے ہندوستان کی پارلیمنٹ کو جموں کشمیر کے احترام میں قانون بنانے کا اختیار دیاتھا سوائے ڈیفنس‘ خارجی امور اور کمیونکشن کو چھوڑ کر۔

ڈیفنس‘ کمیونکشن اور خارجی امور کو چھوڑ کر مذکورہ ائی او اے میں تذکرہ کیاگیاہے کہ مقننہ کے شعبہ میں الیکشن اور جرائم کے خلاف قانون ان معاملات کے احترام میں بنائے جائیں۔

ائی او اے کے شق 5کے تحت سنگھ نے واضح طو ر تذکرہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ ائی اواے کے شرائط ”حکومت ہند کے ایکٹ 1935یا پھر آزاد ی ایکٹ1947کے ”کسی بھی ترمیم کا حصہ نہیں ہوسکتے۔

جب تک میں یہ کسی متبادل فریق اس عمل کو قبول نہیں کرے“۔ شق 7میں انہوں نے کہاکہ ”کوئی بھی چیز کو مجھ پر مستقبل میں دستور ہند کے تحت قبول کرنے یا پورا کرنے کے لئے مجبور نہیں کیاگیا ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس قسم کے دستور میں حکومت ہند کے انتظامات کے تحت مجھے شامل ہونے کے لئے کہاگیاہے“۔

ابتداء میں سنگھ نے فیصلہ کیاتھا کہ وہ نہ تو پاکستان کے ساتھ جائیں گے او رنہ ہی ہندوستان میں شامل ہوں گے اور انہوں نے خود مختار رہنے کا فیصلہ کیاتھا۔

تاہم 22اکٹوبر1947پرپاکستان کی فوج کے ہزاروں سپاہیوں نے شمالی حصہ سے ریاست پر حملہ کردیاسنگھ نے ہندوستان سے مدد مانگی اور پھر ضم ہوگئے۔

ائی او اے کا استعمال کرتے ہوئے دستور ہند میں ارٹیکل370کو شامل کیاگیاتھا۔ ماضی میں مرکز نے ارٹیکل370کا استعمال کرتے ہوئے جموں کشمیر کے دستور میں کئی قانونی ترمیمات لائیں ہیں کیونلہ صدر کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔