الرجی و بخار ہو تو کورونا ٹیکہ نہ لیں : بھارت بائیو ٹیک

   

حیدرآباد۔ ہندوستان کی کورونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنی بھارت بائیو ٹیک نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ان میں الرجی ہے ‘ بخار ہے یا پھر خون میں خرابی ہو یا مدافعتی نظام کو کمزور کرنے والی دوائیں استعمال کرتے ہوں تو وہ کوویکسین لینے سے گریز کریں۔ کمپنی نے کہا کہ حاملہ خواتین اور نرسنگ وومن کو بھی ٹیکہ نہیں لینا چاہئے ۔ جو لوگ دوسرے سنگین عارضوں کا شکار ہیں انہیں بھی کورونا کا ٹیکہ کو ویکسین لینے سے گریز کرنا چاہئے ۔