الشباب نے نامور صحافی کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

   

موغادیشو: صومالی شدت پسند گروپ الشباب نے ملک کے ایک نامور صحافی عبدی عزیز کو ایک خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عبدی عزیز اس مذہبی شدت پسند گروپ کے سخت ناقد تھے۔ وہ گزشتہ روز صومالی دارالحکومت موغادیشو میں ایک ریستوران سے واپس اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئے تھے جب ان کی کار کو ایک خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا۔ عبدی عزیز حکومتی موغادیشو ریڈیو کے ڈائریکٹر تھے۔