الشفا ہاسپٹل سے بچائے گئے 28 نومولود بچے مصر منتقل

   

غزہ : غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہاسپٹل میں بچائے گئے نومولود بچوں کو علاج کے لیے مصر منتقل کر دیا گیا ہے۔فلسطینی ریڈ کراس سوسائٹی اور مصری میڈیا کے مطابق 28 نومولود بچوں کو الشفا ہاسپٹل سے مصر منتقل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے الشفا ہاسپٹل پر وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے طبی عملے، بے گھر افراد اور مریضوں کو نکال دیا تھا۔وہاں موجود 31 نومولود بچوں کو پہلے جنوبی غزہ کے ایک ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا تھا اور اب ایمبولینس کے ذریعہ انہیں موبائل انکوبیٹرز میں مصر پہنچایا گیا۔