نئی دہلی ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آسام میں قائم شورش پسند تنظیم الفا پر امتناع میں ان کی مسلسل جاری تخریبی سرگرمیوں کی وجہ سے پانچ سال کی توسیع کردی ہے۔ الفا پر ہلاکتوں ، اغواء کاریوں اور جبری وصولیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں ۔ وزارت امور داخلہ نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ الفا مختلف غیر قانونی اور پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے اور آسام کو آزاد کرانے کے اپنے مقصد کیلئے ہندوستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔