القسام بریگیڈز اوراسلامی جہاد نے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا

   

غزہ: ‘ القسام بریگیڈز’ و اسلامی جہاد گروپ کے بیان میں بتایا گیا کہ ان کے جنگجووں نے کل اسرائیلی فوج پر مارٹر گولے فائر کیے ۔ القسام بریگیڈز اور اسلامی جہاد نے یہ کارروائی مشترکہ طور پر کی ہے ۔اسلامی جہاد کے مطابق اس نے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا ہاسپٹل کے باہر موجود ٹینکوں پر ٹینک شکن گولے برسائے ۔ اسرائیلی فوج نے بھی کہا ہے کہ جنگجووں نے اس کے فوجیوں کو نشانہ بنایا ۔ پچھلے تقریباً چھ ماہ سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے بعد جمعرات کے روز اطلاع آئی کہ غزہ کے سب سے بڑے ہاسپٹل پر اسرائیلی فوج کی دوسری بڑی یلغار کا حماس اور اسلامی جہاد نامی فلسطینی گروپوں نے باقاعدہ مقابلہ کرنا شروع کردیا ہے ۔