پولیس اسٹیشن میں حاضری سے استثنیٰ ، بیرونی دورہ کی اجازت
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلگو فلموں کے مشہور اداکار الوارجن کو نامپلی کورٹ سے بڑی راحت ملی ۔ عدالت نے الوارجن کو ہر اتوار کو چکڑ پلی پولیس اسٹیشن میں حاضری دینے کے حکم سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے بیرون ملک جانے کی بھی اجازت دیدی ۔ سندھیا تھیٹر بھگڈر واقعہ کے سلسلہ میں عدالت نے پہلے حکم دیا تھا کہ الوارجن کو ہر اتوار کو چکڑ پلی پولیس اسٹیشن میں حاضر دینی پڑے گی ۔ تاہم اداکار نے سیکوریٹی مسائل کی وجہ سے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں اس حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔ عدالت نے الوارجن کی درخواست پر غور کرتے ہوئے انہیں اس حوالے سے راحت فراہم کی ۔۔ ش