الور۔شوہرکے تین طلاق دینے کے کچھ گھنٹوں بعد‘ سسر نے بندوق کی نوک پر کی عصمت ریزی

,

   

ایک 25سالہ مسلم عورت نے کو مبینہ طورپر شوہر کی جانب سے تین طلاق دئے جانے کے بعد سسر نے بندوق کی نوک پر اسی شام کو عصمت ریزی کی

جئے پور۔ایک 25سالہ مسلم عورت نے کو مبینہ طورپر شوہر کی جانب سے تین طلاق دئے جانے کے بعد سسر نے بندوق کی نوک پر اسی شام کو عصمت ریزی کی۔

مذکورہ واقعہ راجستھان کے الور چوپانکی پولیس اسٹیشن حدود میں انجام پایاہے۔ پولیس کنٹرول روم کوفون کال موصول ہونے کے بعد متاثر ہ خاتون کوبچانے کاکام کیاگیاہے۔

متاثرہ نے 22نومبر کی رات پولیس کو جانکاری دی تھی کہ اسکے شوہر نے اسے تین طلاق دئے ہیں اور بعد میں اس روز درمیانی شب کے دوران بندوق کی نوک پرسسر نے عصمت ریزی کا گھناؤنہ جرم انجام دیاتھا۔

تاہم ڈپٹی سپریڈنٹ بھیواڈی کماوت نے کہاکہ ائی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک عصمت ریزی اور تین طلاق کا مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متاثرہ کو طبی جانچ کے لئے بھیج دیاگیا ہے اور رپورٹس کا انتظار ہے