الکٹرانک‘ سوشیل میڈیا ہمارے دائرے اختیار میں نہیں ہے: پی سی ائی نے فرضی خبروں پر کہا

,

   

نیوز چیانلوں اور سوشیل میڈیا پریس کونسل آف انڈیا کے دائرے اختیار میں نہیں آتا ہے
نئی دہلی۔الکٹرانک میڈیا‘ پر نیوز چیانلوں اور اس کے اینکرس و ایڈیٹران اور ان کے مائیکر بلاگینگ سائیڈپر فرضی اور غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت کے خلاف مذکورہ شکایت کا جواب دیتے ہوئے پریس کونسل آف انڈیا نے کہاکہ وہ نیوز چیانلس اور سوشیل میڈیا پریس کونسل آف انڈیا کے دائرے اختیار میں نہیں آتے ہیں۔

شکایت کنندگان کے ای میل کا جواب دیتے ہوئے سیکشن افیسر ایشا گرگ نے استفسار کیاہے کہ نفرت پر مشتمل اور غیر مصدقہ خبروں پر مشتمل تمام شکایتیں جو الکٹرانک میڈیا پر کے خلاف درج کی گئی ہے اس کے لئے اگر پرنٹ میڈیا کے خلاف شکایت کی کوئی جگہ مقرر کی گئی ہے تووہاں پر مذکورہ شکایتیں درج کرائی جائیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پیر کے روز مسلم جماعتوں کی جانب میڈیا کے کچھ حصے سے مبینہ طورپر نظام الدین کے حالہ واقعہ کو نفرت کے لئے استعمال کرنے کی درخواست پرعبوری روک لگانے سے انکار کردیا اور کہاکہ ”پریس پر روک نہیں“ لگائی جاسکتی ہے۔

پچھلے ماہ دہلی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کے حوالے سے میڈیا کے کچھ حصہ پر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کا الزام پر درخواست دائر کرنے والے جمعیت علماء ہند سے عدالت عظمی نے استفسار کیاہے کہ وہ اس کیس میں پریس کونسل آف انڈیا(پی سی ائی) کو پارٹی بنائے۔مذکورہ بنچ نے کہاکہ ”ہم سمجھتے ہیں پریس کونسل آف انڈیا کو اس کیس میں پارٹی بنائی جائے“۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”اس کیس کے لئے پریس کونسل آف انڈیا ایک ضروری پارٹی ہے۔ انہیں بھی شامل کرائیں تو اس کے بعد وہ اس پر سنوائی کریں گے“۔

تاہم پریس کونسل آف انڈیا نے یہ کہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوشی اختیار کرلی ہے کہ نیوز چیانلس اور سوشیل میڈیا پر پی سی ائی کے دائرے اختیار میں نہیں آتے ہیں