پریاگ راج۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کے روز سماج وادی پارٹی(ایس پی) لیڈراعظم خان کو غیر قانونی طریقے سے اراضی کو قبضے میں رکھنے سے متعلق ایک معاملے میں عبوری ضمانت دی ہے۔
جسٹس راہول چترویدی کی بنچ نے 2لاکھ روپئے کی مچلکے پر ضمانت کے احکامات کو منظوری دی ہے۔ پچھلے دوسالوں سے اترپردیش کی سیتا پور جیل میں مذکورہ ایس پی لیڈر قید ہیں۔
مذکورہ معاملے جس میں خان کوضمانت ملی ہے کہ وہ وقف بورڈ کی جائیداد کوغلط طریقے سے اپنے قبضے میں رکھنے کا ایک معاملہ ہے۔
اس معاملے پرپچھلے سنوائی5مئی کو ہوئی تھی جس کے بعد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ کردیاتھا۔
تاہم مذکورہ ایس پی لیڈر کو اس معاملے میں آج راحت ملی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل اعظم خان کو دیگر86معاملات میں ضمانت ملی ہے۔