الیکسا اسکلس کی ترقی میں سافٹ ویر انجنیئر سائی کا اہم کارنامہ

   

آرٹیفیشل انٹلیجنس کے ذریعہ امیزان اور دیگر اداروں کی خدمات میں توسیع
حیدرآباد ۔8۔نومبر (سیاست نیوز) امیزان الیکسا کے انجنیئرنگ مینجر سائی چلگی ریڈی نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور سافٹ ویر انجنیئر کی ٹیم کے ذریعہ آرٹیفیشل انٹلیجنس کے شعبہ میں غیر معمولی اختراعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔ گزشتہ 8 برسوں سے سائی امیزان میں آرٹیفیشل انٹلیجنس کے تحت الیکسا ٹکنالوجی کو توسیع دینے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ سائی چلگی ریڈی اور ان کی ٹیم نے کئی اہم پراجکٹ کی تکمیل کی ہے جن میں الیکسا کے لئے MVP پراجکٹ شامل ہیں۔ نئی ٹکنالوجی کے ذریعہ الیکسا اسکلس کے مظاہرہ اور اسے صارفین تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ آرٹیفیشل انٹلیجنس کے ذریعہ سائی چلگی ریڈی نے اسکل ایمپلائمنٹ کے وقت میں 77 فیصد کی کمی کی ہے۔ کوکا کولا کی جانب سے ڈیولپ کی گئی کوک انرجی کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے ۔ سائی نے اپنی ٹیم کے ساتھ کئی منفرد پراجکٹس پر کام شروع کیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں الیکشا یوزرس کے علاوہ تھرڈ پارٹی خدمات جیسے اوبیر Sportify اور Grubhub نے بھی ٹکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا ہے ۔ سائی کی اختراعی صلاحیتوں کے نتیجہ میں الیکسا پر صارفین کے تجربات میں بہتری آئی ہے جس کے نتیجہ میں وہ بآسانی اپنی پسندیدہ خدمات سے جڑ سکتے ہیں۔ نئی ٹکنالوجی کے نتیجہ میں امیزان کے لئے آمدنی کے نئے مواقع میں اضافہ ہوا ہے ۔ سائی اور ان کی ٹیم نے توسیع پسندانہ ٹکنالوجی پراجکٹ کے نتیجہ میں دنیا بھر کے صارفین کی لاکھوں درخواستوں سے نمٹنے کا کام کیا ہے ۔ فوربس اور ٹیک کرنچ نے نمایاں طور پر سائی کے کارناموں کی تشہیر کی ہے جن میں الیکسا اسکلس کی کامیابی شامل ہے۔ سائی کی قائدانہ صلاحیتوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جارہا ہے۔ اعلیٰ معیاد کے سافٹ ویر سولوشینس کی ترقی اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈیزائین ، پراجکٹ مینجمنٹ اور آپریشنلس اسکلس کے ذریعہ ٹکنالوجی کو عروج پر پہنچایا گیا ۔ الیکسا میں تخلیقی آرٹیفیشل انٹلیجنس کے فروغ کے علاوہ الیکسا کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے ایل ایل ایم لینگویج ماڈلس کو مربوط کرنے کیلئے روڈ میاپ ڈیزائین کیا ہے۔ 1