نئی دہلی: عام آدمی پارٹی دہلی کے ریاستی صدر گوپال رائے نے پارٹی کے اسمبلی صدور کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے 10 دنوں میں دہلی انتخابات میں تمام عہدیداروں کے رول کی جائزہ رپورٹ پیش کریں۔ گوپال رائے نے چہارشنبہ کو ریاست کے تمام عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہا کہ اسمبلی صدور کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آئندہ 10 دنوں میں دہلی انتخابات میں تمام عہدیداروں کے رول کی جائزہ رپورٹ پیش کریں۔ میٹنگ کے دوران تمام عہدیداران نے اپنی اسمبلی کی زبانی رپورٹس بھی پیش کیں اور ان کے تجربات اور تجاویز بھی سنی گئیں۔ جائزہ رپورٹ پر اے اے پی کے قومی کوآرڈینیٹر بات کریں گے ۔ اس کے بعد اچھے کام کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا اور منفی کردار ادا کرنے والوں سے بات کرکے ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم کی تنظیم نو کا عمل ہے۔
، جس کے پہلے مرحلے میں ہم ہر اسمبلی سے لے کر منڈل سطح تک کے عہدیداروں اور کارکنان کی جائزہ رپورٹ لیں گے ۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر ہم اروند کجریوال سے اس پر بات کریں گے ۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میں رپورٹ کی بنیاد پر مثبت کام کرنے والوں کو ذمہ داریاں دی جائیں گی۔