الیکشن کمشنروں کو آئینی تحفظ معاملہ میں سماعت چار ہفتہ کے بعد

   

نئی دہلی۔3 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ الیکشن کمشنروں کو آئینی تحفظ دینے سے متعلق درخواست پر چار ہفتے بعد سماعت کرے گا۔درخواست گزار بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے نے منگل کو چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ کے سامنے معاملہ کا ذکر کیا اور فوری سماعت کی درخواست کی۔اپادھیائے نے دلیل دی کہ یہ مفاد عامہ کی عرضی آخری بار ستمبر 2018 میں درج ہوئی تھی، اس کے بعد اس درخواست کو درج نہیں کیا گیا۔اس پر جسٹس بوبڈے نے کہا کہ درخواست کی سماعت چار ہفتے بعد ہوگی۔اس کا مطلب ہے کہ عرضی جنوری 2020 کے پہلے ہفتے میں درج ہوگی۔