الیکشن کمشنر کی بیوی کو محکمہ انکم ٹیکس کی نوٹس

,

   

نئی دہلی ۔ 23 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمشنر اشوک لاواسا کی بیوی کو محکمہ انکم ٹیکس نے کئی کمپنیوں کی ڈائرکٹر کے عہدہ پر فائز ہونے سے حاصل ہونے والی آمدنی کے سلسلے میں نوٹس روانہ کردی ۔ لاواسا قبل ازیں اُس وقت سرخیوں میں آئی تھیں جبکہ لوک سبھا انتخابات جاری تھے اور اُنھیں گیارہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں میں ملوث بتاتے ہوئے جو وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف تھے کیونکہ اُنھوں نے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیاں کی تھیں ، بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کردیا گیا تھا ۔ وہ الیکشن کمشنر اشوک لاواسا کی شریک زندگی ہیں ۔