الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم سے 48گھنٹوں کے لئے ہیمنت بسواس سرما پر لگائی روک

,

   

نئی دہلی۔ بوڈو لینڈ پیپلز فرنٹ چیرپرسن ہاگراما موہیلاری کے خلاف تبصرہ پر مذکورہ الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز آسا م کے منسٹر اور بی جے پی لیڈر ہیمنت بسواس سرما کو آسام میں جاری انتخابات میں مہم چلانے سے 48گھنٹوں تک کی روک لگادی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ نوٹس میں لکھا ہے کہ”بی جے پی قائد اور اسٹار مہم کار ہیمنت بسواس سرما کی جانب سے دئے گئے بیانات کی الیکشن کمیشن سخت مذمت کرتی ہے۔

مذکورہ کمیشن دستورہند کی ارٹیکل324کے تحت اس پس منظر میں تمام اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان پر عوامی جلسہ عام‘ عوامی جلسوں‘ ریالیوں‘ روڈ شوز‘میڈیا میں شرکت اور انٹرویوزپر 48گھنٹوں تک کا روک لگاتی ہے جو 2اپریل جمعہ کے روز سے اثر اندازہوگا“۔

سرماجنھوں نے 2016اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سرما کانگریس سے جڑگئے وہ جالوک باری سے مقابلہ کررہے ہیں۔


دوسرے مرحلے کی رائے دہی جمعرات کے روز ہوئی جس میں 74.76فیصد رائے دہی ہوئی ہے۔

تیسرے مرحلے کی رائے دہی 6اپریل کے روز ہوگی اورووٹنگ کی گنتی 2مئی کو عمل میں ائی گئی