محکمہ انکم ٹیکس کی مدھیہ پردیش میں دھاؤں کاسلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا ۔ چیف منسٹر کملاناتھ کے قریبوں کے گھروں اور دفتروں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ پیر کے صبح چیف منسٹر کے او ایس ڈی کے قریبی اشونی شرما کے گھر تلاشی جاری رہی۔
پٹنہ/اندور۔مدھیہ پردیش میں چیف منسٹر کمل ناتھ کے قریبی لوگوں کے گھروں پر دھاؤں کے بعد ریاست میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔محکمہ انکم ٹیکس نے اتوار کے روز مدھیہ پردیش‘ نئی دہلی او رگوا میں تقریبا پچاس مقامات پر چھاپے ماری کی اور پیر کی صبح تک بھی چھاپہ ماری کاسلسلہ جاری رہا۔
مذکورہ ٹیم نے مدھیہ پردیش میں تقریبا 35مقامات پر چھاپہ ماری کی ۔ اس چھاپہ ماری میں چیف منسٹر کمل ناتھ کے کئی قریبی لوگوں کے گھروں اور دفاتربھی شامل رہے۔
چیف منسٹر کمل ناتھ نے مرکز کو اپنے نشانے پر لیتے ہوئے کہاکہ عام انتخابات سے قبل اس طرح کی کاروائی کے لئے وہ تیار ہیں تو مدھیہ پردیش بی جے پی نے اپنے قرینی رفقاء کی پشت پناہی کا کمل ناتھ پر الزام عائد کیا۔
وہیں سابق مرکزی وزیر چدمبرم نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ ان کے گھر پر بھی ائی ٹی محکمہ کی ٹیم چھاپہ مارسکتی ہے ‘ لیکن ان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے اور وہ ٹیم کا استقبال کریں گے۔
درالحکومت بھوپال میں ائی ٹی کی ٹیٹ پیر کی صبح چیف منسٹر کے سابق او ایس ڈی پروین ککڑ کے اسٹنٹ اشونی شرما کے گھر پر چھاپہ ماری کررہی تھی۔
اس سے قبل اتوار کو بھوپال میں انسل اپارٹمنٹ کے ان کے دو مکانوں اور پلاٹنم پلازہ میں ایک فلیٹ کی بھی تلاشی لی گئی تھی۔ ان میں سے ایک جگہ پر مبینہ طور سے ائی اے ایس او رائی پی ایس افسروں کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کے متعلق کچھ کاغذات بھی ملے