: الیکشن 2019 : مودی بمقابلہ ریسٹ آف آل: امیت شاہ

   

علیگڑھ ۔6 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات مودی بمقابلہ ’ریسٹ آف آل‘ رہیں گے ۔ امیت شاہ نے یہاں بوتھ ورکرس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُترپردیش کو بی جے پی غنڈوں سے نجات دلاچکی ہے ۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ ریاست میں اراضیات کے مافیا سے نمٹ چکی ہیں ۔ امیت شاہ نے ریمارک کیا کہ ’’اوپر مودی ۔ نیچے یوگی ‘‘ یہ انتخابات مودی بمقابلہ ریسٹ (ماباقی تمام اپوزیشن ) ہوں گے ۔ بی جے پی نے یوپی کو خاندانی سیاست اور غنڈہ گردی سے نجات دلائی ہے ۔ غنڈے اب پولیس سے ڈرنے لگے ہیں ۔ یوگی نے لینڈ مافیا سے نمٹ لیا ہے ۔