الیکٹرانک سامانوں پر ٹیرف میں کمی سے مارکیٹ میں اچھال

   

ممبئی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک سامان پر ٹیرف میں چھوٹ دینے کے اعلان کے بعدآج ابتدائی کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ نے لمبی چھلانگ لگائی۔ 30 حصص پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 1597.80 پوائنٹس یعنی 2.13 فیصد بڑھ کرپانچ تجارتی سیشنوں کے بعد 76 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 76755.06 پوائنٹس اورنیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 482.80 پوائنٹ یعنی 12.12 فیصد اچھل کر 23 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر 23311.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ابتداء میں سینسیکس 1695 پوائنٹس کے اضافہ کیساتھ 76,852.06 پوائنٹس پر کھلا اور 76,907.63 پوائنٹس کی بلند ترین جبکہ 76,435.07 پوائنٹس کی نچلی سطح پر رہا۔ اسی طرح نفٹی بھی 540 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 23,368.35 پوائنٹس پر کھلا اور 23368.35 پوائنٹس کی بلند ترین جبکہ 23207.00 پوائنٹس نچلی سطح پر رہا۔