الیکٹرانک طریقہ سے ادائیگیوں پر چارجس کی وصولی پر پابندی

   

نئی دہلی ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے 50 کروڑ روپئے سے زائد کاروبار کرنے والے تجارتی اداروں کیلئے یکم ؍ نومبر سے صرف الیکٹرانک طریقہ سے ادائیگیوں کا لزوم عائد کردیا ہے۔ اس طرح انکم ٹیکس قانون میں شامل کردہ دفعہ 269 ایس یو سے متعلق احکام پر عمل آوری کا آغاز ہوگیا ہے۔ حکومت نے الیکٹرانک طریقہ کار سے کی جانے والی ادائیگیوں پر بینکوں اور دیگر ادائیات کے اداروں کی طرف سے وصول کئے جانے والے چارجس پر بھی امتناع عائد کردیا گیا ہے۔