الیکٹرو ہومیو پیتھی کی ورلڈ کانفرنس

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( راست ) : الیکٹرو ہومیو پیتھی کونسل کے چیرمین ڈاکٹر اے کے بخشی کے پریس نوٹ کے بموجب ماہ اپریل میں ورلڈ کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں دنیا بھر کے ماہرین کے علاوہ دانشور شرکت کریں گے ۔ رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ۔ چیرمین الیکٹرو ہومیو پیتھی و ہندوستان کے الیکٹروپیتھی کے موسس جناب اے کے بخشی نے تمام دانشوروں اخبارات کے ایڈیٹروں و ماہرین سے شرکت و تعاون کی درخواست کی ہے ۔۔