اماراتی وزیر خارجہ کی امینہ محمد سے ملاقات

   

دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النھیا ن نے دبئی ایکسپو میں اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں عہدیداروں نے امارات اور عالمی ادارے کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور اقوام متحدہ کے سپورٹ پروگرام کو مزید موثر بنانے میں بات چیت کی۔ ملاقات میں امارات کی وزیر مملکت برائے بین االاقوامی تعاون اور دبئی ایکسپو کی ڈائریکٹر جنرل ریم بنت ابراہیم ہاشمی نے بھی شرکت کی۔