امارات میں آج سے 15ویں آرٹ فیئر کا انعقاد

   

ابوظہبی: ابوظہبی کے منارۃ السعدیات بین الاقوامی نمائش مرکز میں 22 تا 26 نومبر ابوظہبی آرٹ کے 15ویں ایڈیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ آرٹ میلے میں 31 ممالک کی 92 آرٹ گیلریاں حصہ لیں گی۔کثیر الثقافتی میلے میں مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا، افریقہ کی آرٹ گیلریوں اور فنکاروں کو حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔ایگزیبیشن سنٹر کی ڈائریکٹر دیالا نسیبہ کا کہنا ہے کہ ابوظہبی بین الاقوامی ثقافتی مرکز ہے اور یہاں ہم خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کی آرٹ گیلریوں کو متوجہ کرنے اور وہاں کی آرٹ کی تاریخ کو اہمیت دینے پر غور کر رہے ہیں۔ہم لاطینی امریکہ کے ‘فوکس’ سیکٹر پر منیلی کیکاووسی کے ساتھ اور کرس وان فینگ کے ساتھ ہانگ کانگ کی جدید اور عصری آرٹ کی تاریخ پر خصوصی روشنی ڈالنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔