امارات میں بیرونی سرمایہ کاروں کوصد فیصد تجارت کی اجازت

   

دبئی ۔ متحدہ عرب امارات نے بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں پر عائد مقامی شہری کی شراکت کی پابندی ختم کر دی ہے۔اب بیرونی سرمایہ کار امارات میںصد فیصد ملکیتی کمپنیاں قائم کرسکیں گے۔مقامی میڈیا کے مطابق امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے امارات میں کمپنیوں کے قانون میں ترمیم پر مشتمل صدارتی فرمان جاری کر دیا۔اماراتی حکومت اپنے یہاں اقتصادی اداروں کو مناسب قانونی ماحول فراہم کرنے کے لئے سابق قوانین میں ترامیم کر رہی ہے اورکمپنیوں و منصوبہ سازوں کو اپنے یہاں پرکشش ماحول مہیا کرنے کے لئے نئے قوانین بھی بنائے جا رہے ہیں۔امارات کے نئے قانون کے مطابق بیرونی ممالک کے سرمایہ کارکسی قومیت کے بغیر صد فیصد ذاتی کمپنی قائم کرسکیںگے۔