امارات میں مارچ 2020 کے بعد کورونا کے سب سے کم مریض

   

ابوظہبی : امارات میں پیر یکم نومبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 78 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ مارچ 2020 کے بعد سب سے کم تعداد ہے۔امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 39 ہزار 983 ہوگئی ہے‘۔وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 72 ہزار 261 ٹسٹ کیے گئے‘۔ وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 110 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 34 ہزار 242 ہوگئی۔بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے 24گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 136 ہوگئی ہے‘۔