امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر: وزیر خارجہ دبئی

   

دبئی :متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النیہان کہتے ہیں کہ امارات پندرہ لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے اور پاکستانی برادری نے امارات کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ابوظہبی سے جاری کردہ اپنے بیان میںمتحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النیہان نے کہا کہ یوا ے ای اور پاکستان کے تعلقات میں گہرائی بھی ہے اور مزید وسعت کی گنجائش بھی ہے۔وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النیہان نے کہا کہ موجودہ سفری بندشیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہیں۔وزیر خارجہ کا یو اے ای میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔ اماراتی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ وبا کی وجہ سے عائد ویزوں کے اجراء میں پابندیاں عارضی ہیں۔شیخ عبداللہ بن زاید النیہان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امارات کے قیام کے ساتھ ہی سفارتی تعلقات قائم کئے۔