امارات کا 50 جنگی طیارے اور 18 ڈرون خریدنے امریکہ سے معاہدہ

,

   

ابوظبی :متحدہ عرب امارات نے 50 ایف 35 لڑاکا جیٹ اور 18 ڈرون طیاروں کی خریداری کیلئے امریکہ کیساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی اس معاہدے پر کام کر رہے تھے ، تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ سابق دور میں کیے گئے معاہدوں کا جائزہ لیں گے۔ واضح رہے کہ امارات، مشرق وسطیٰ میں واشنگٹن کا قریبی اتحادی ہے اور وہ طویل عرصے سے لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ F-35 لڑاکا جیٹ طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کر رہا تھا۔