امارات کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی ریاستوں دبئی، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ اور عجمان میں موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔بارشوں کے بعد ندی نالے بپھرنے سے دبئی سے شارجہ جانے والی بس سروس معطل ہوگئی، خراب موسم کے باعث دبئی جانے والی کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ کچھ پروازوں کو مسقط اور دوحہ کو بھیج دیا گیا۔شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث حکام نے شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے اور ساحل پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔بارش کے باعث دبئی میں عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ کا ایک روزہ میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔