امارات کے خانگی اسکولوں میں 50 فیصد تک فیس کم

   

ابوظہبی۔ابوظبی کیخانگی اسکولوں نے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے 30 فیصد تک رجسٹریشن فیس اور آن لائن تعلیم کی صورت میں 50فیصد تک فیس کم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں ایک اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ نئے تعلیمی سال میں طلبہ کی تعداد کم ہے۔ خصوصا نرسری میں داخلے نہیں لیے جارہے ہیں۔ نئے داخلوں کے مقابلے میں مختلف اسکولوں سے طلبہ کے منتقلی کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔ بہت سارے طلبہ کے والدین نرسری میں بچوں کو داخل کروانے سے خوفزدہ ہیں۔ایک اوررجحان یہ سامنے آرہا ہے کہ والدین اپنے بڑے بچوں کو ایسے اسکولوں میں داخلہ دلانے کی کوشش میں لگ گئے ہیں جہاں فیس کم ہوں۔ خانگی اسکولوں نے داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے سوشل میڈیا پر مختلف ترغیباتی پیکجز کی تشہیر شروع کی ہے۔ سرپرستوں سے کہا جا رہا ہے کہ اگر اسکول میں بھائی اور رشتہ دار داخلہ لیں گے تو انہیں خصوصی رعایت دی جائے گی