ہندوستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات پوان کپور نے پیر کے روز ٹوئٹر کے سہارے کہا کہ دونوں ممالک ”کسی بھی سطح پر عدم امتیاز“ پر عمل کرتے ہیں
ابوظہبی۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر انہوں نے لکھا کہ ”امتیازی سلوک ہمارے سماجی دھارے اور قانونی حکمرانی کی بالادستی کے خلاف ہے۔
یواے ای میں مقیم تمام ہندوستانی شہریوں کو یہ بات یادرکھنا چاہئے“۔کپور کا پوسٹ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے حالیہ دنوں میں کئے گئے ٹوئٹ کے ساتھ شیئر کیاگیا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ نوال کرونا وائر س ”حملہ کرنے سے قبل نسل‘ مذہب‘ رنگ‘ ذات‘ پات‘ زبان‘ سرحد“ کا امتیاز نہیں کرتا ہے۔
مودی نے اپریل19کے روز لکھا کہ”اس کے بعد ہمارا ردعمل اتحاد او ربھائی چارہ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اس میں ہم ایک ساتھ ہیں“
India and UAE share the value of non-discrimination on any grounds. Discrimination is against our moral fabric and the Rule of law. Indian nationals in the UAE should always remember this. https://t.co/8Ui6L9EKpc
— Pavan Kapoor (@AmbKapoor) April 20, 2020
سفیرکا یہ بیان ایک ٹوئٹر صاررف سورابھ اپادھیائے کے ٹوئٹ پر شہزادی ہند القاسمی کی تنقید کا نتیجہ ہے۔
ہندوستانی مسلمانوں کو تبلیغی جماعت کے حوالے سے غلط معلومات کی بنا ء پر نشانہ بنائے جانے کے خلاف انتباہ کے بعد اپادھیائے بے ہودہ زبان کا استعمال کرتے ہوئے یہ الزام لگایاتھا کہ مشرقی وسطی میں ہندوستانی ہندؤوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے