امام ربانی سینئر سیکنڈری بپلک اسکول جے پور کی نمایاں کامیابی

   

جے پور: امام ربانی سینئر سیکنڈری بپلک اسکول جے پور نے اپنی نمایاں کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس سال بھی راجستھان بورڈ میں قابل رشک کامیابی حاصل کی ہے اور اسکول کی طالبہ صالحہ نے 95 فیصد نمبر حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کیا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر طالبات معظمہ 93.17 فیصد، شینہ بانو انصاری نے 91.17 فیصدنمبر، ثانیہ طالب نے 90.83 فیصد،وجیہہ اختر نے 89.50 فیصداور سودہ انصاری نے 87 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ امام ربانی گروپ آف اسکول کی وائس چیئرمین ثمرہ سلطانہ نے بتایا کہ اس کے علاوہ 50 سے زائد طلباء فرسٹ ڈویژن کے ساتھ پاس آؤٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی اساتذہ، والدین اور اسکول کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ نے اپنی حد سے آگے بڑھ کر طلبہ سے محنت کروائی، کہتے ہیں کی محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے ایمانداری اور سچی لگن سے جو کام کیا جاتا ہے اس میں اللہ کامیابی دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس کے لئے ایکسٹرا کلاسز لگوائیں۔ انہوں نے کہاکہ ربانی اسکول کا مقصدبچوں کو خواب دیکھنا ہی نہیں بلکہ اس خواب کو سچ کرنا سکھایا جاتا ہے۔