امبانی اور اڈانی دنیا کے 10 امیروں میں شامل

   

نئی دہلی : پہلی مرتبہ دو ہندوستانیوں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کو سرکردہ 10 ارب پتی اشخاص کی فہرست میں جگہ ملی ہے۔ امبانی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چیرمین اور گوتم بانی و صدرنشین اڈانی گروپ ہیں۔ دونوں ارب پتی ہندوستانیوں کی خالص دولت 100 بلین امریکی ڈالر کے نشانہ کو پار کر گئی ہے۔ موجودہ طور پر امبانی کی دولت 101.8 بلین امریکی ڈالر اور اڈانی کی دولت 101.4 بلین ڈالر ہے۔